16 اگست 2016 - 13:29
روسی صدر کے خصوصی نمائندے کا دورہ تہران

روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیرپوتین کے نمائندے میخائل بوگدانف اور ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی - اس ملاقات میں علاقے کی تازہ ترین صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا - فریقین نے اپنی ملاقات میں خاص طور پر شام کے حالات پر کھل کر بات کی اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان صلاح و مشورے جاری رکھنے پر زور دیا -فریقین نے علاقے میں دہشت گردی کو سب سے بڑی مشکل قراردیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کا دائرہ مزید وسیع کرنے پراتفاق کیا - روسی صدر کے نمائندے نے اس سے پہلے عرب اور افریقی ملکوں کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں بھی علاقے خاص طورپر شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا.

.......

/169